• KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:09pm
  • LHR: Asr 3:50pm Maghrib 5:27pm
  • ISB: Asr 3:50pm Maghrib 5:28pm
  • KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:09pm
  • LHR: Asr 3:50pm Maghrib 5:27pm
  • ISB: Asr 3:50pm Maghrib 5:28pm

اے آر رحمٰن کو اہلیہ سے علیحدگی کی ٹوئٹ پر تنقید کا سامنا

شائع November 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار و گلوکار اللہ رکھا (اے آر) رحمٰن کو اہلیہ سے شادی کے 29 سال بعد علیحدگی کی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ استعمال کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

اے آر رحمٰن اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے 19 نومبر کو مشترکہ بیان میں علیحدگی کی تصدیق کی تھی، تاہم انہوں نے واضح طور پر طلاق یا خلع ہوجانے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

دونوں کے بچوں نے بھی والدین کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے اہل خانہ کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

بعد ازاں اے آر رحمٰن نے بھی اہلیہ سے علیحدگی پر افسردہ ٹوئٹ کی تھی، جس میں انہوں نے ’اے آر رحمٰن اور سائرہ بانو کے درمیان علیحدگی‘ (#arrsairaabreakup) کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔

موسیقار و گلوکار نے اہلیہ سے علیحدگی کو اپنے اور خاندان کے لیے مشکل وقت قرار دیتے ہوئے میڈیا سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے سوچا تھا کہ وہ شادی کے تیس سال تک ساتھ رہیں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

اے رحمٰن کی ٹوئٹ کو درجنوں افراد نے ری ٹوئٹ کیا اور اس پر سیکڑوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے اور اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا احترام بھی کیا، تاہم ساتھ ہی میں بعض افراد نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب ہیش ٹیگ استعمال کرنے پر اے آر رحمٰن کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ جہاں وہ اپنے خاندان کی پرائیویسی کا خیال کرنے کی اپیل کر رہے ہیں، وہیں وہ خود ہی اہلیہ سے علیحدگی پر ہیش ٹیگ استعمال کر رہے ہیں جو کہ نامناسب ہے۔

بعض افراد کا خیال تھا کہ مذکورہ ہیش ٹیگ کا استعمال موسیقار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والے ایڈمنز نے غلطی سے کیا اور اب گلوکار ایڈمن کو ملازمت سے فارغ کرے۔

اسی طرح کچھ افراد نے کمنٹس کیے کہ ممکنہ طور پر مذکورہ ہیش ٹیگ چیٹ جی پی ٹی سے ٹوئٹ لکھوانے پر استعمال کیا گیا ہے، یعنی اے آر رحمٰن نے اپنی ٹوئٹ آرٹیفیشل انٹیلی (اے آئی) کی مدد سے لکھی اور اے آئی نے انہیں ہیش ٹیگ بھی استعمال کرنے کی تجویز دی اور انہوں نے اے آئی کی تحریر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اے آر رحمٰن کو اہلیہ سے علیحدگی کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے پر غیر ذمہ دار بھی قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو تماشا بنانا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ پرائیویسی کا خیال رکھنے کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 جنوری 2025
کارٹون : 21 جنوری 2025