• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

بتایا تھا، عمران خان کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے، سینیٹر فیصل واڈا

شائع November 23, 2024
— فائل فوٹو:فیس بک
— فائل فوٹو:فیس بک

سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ پہلے ہی بتایا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخطرناک بیان کے بعد بالکل ویسا ہی ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود کوئی 24 نومبر کوآتا ہے تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ توہین عدالت کے تحت اسمبلی نشست ہی نہیں کھونی پڑے گی بلکہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے بھی تیار کھڑی ہے۔

فیصل واڈا نے کہا کہ ہاؤس اریسٹ، اریسٹ یا مچھ جیل والی بات نہیں بھولیں گا، مزید کہنا تھا کہ جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی (20 نومبر) سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا تھا کہ عمران خان رہا نہیں ہو رہے، ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں سمجھوتہ کرنے والے لوگوں کا مقصد یہ ہے کہ عمران خان دلدل میں پھنسے رہیں اور وہ خود اقتدار کے مزے لوٹتے رہیں، اسی وجہ سے ان کی ضمانتیں بھی ہو چکی ہیں اور ان پر کوئی مقدمات بھی نہیں ہیں۔

فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ آج رہا ہ ورہے ہیں اور نہ 24 نومبر کو کچھ ہونے والا ہے، ان کی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ کچھ بیرونی طاقتیں مدینہ میں ننگے پاؤں چلنے کے عمران خان کے مذہبی انداز سے ناخوش تھیں۔

بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان جب ننگے پاؤں مدینہ گئے تو واپسی پر جنرل (ر) باجوہ کو فون کالز آنا شروع گئیں کہ یہ کسے لے آئے ہو۔

پاکستان تحریک انصاف کے یوٹیوب چینل سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا اُٹھا کر لائے ہو، ہم اس ملک میں شریعت کا نظام ختم کرنے لگے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکے دار لے آئے ہو۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024