• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے تفتیش

شائع November 23, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

راولپنڈی میں 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان سےاڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں تفتیشی ٹیم نے عمران خان سے 28 ستمبر کی احتجاج کی کال سے متعلق سوالات کیے۔

رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل اور عدالت میں عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والے رہنماؤں کی تقاریر اور سوشل میڈیا پوسٹوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔

اسی طرح سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا ریکارڈ بھی تفتیشی ٹیم کے پاس موجود ہے۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں سابق وزیراعظم عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل (20 نومبر) اسلام آباد ہائی کورٹ سے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کیے جانے کے بعد راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کو تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا تھا۔

ترجمان پولیس نے بتایا تھا کہ عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

21 نومبر کو اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے سیل کو تھانہ قرار دے کر پولیس کی سیکورٹی تعینات کر دی گئی تھی، 3 سب انسپکٹرز کا سیکیورٹی عملہ 3 شفٹوں میں فرائض انجام دے رہا ہے۔

سٹی پولیس آفس راولپنڈی کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ کے نام جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل کے اسپیشل سیکیورٹی سرکل نمبر 4 میں قید عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتارکیا جاتا ہے لہٰذا اڈیالہ جیل کے سرکل نمبر 4 کو تھانہ قرار دیا جارہا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024