• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں پر فائرنگ قابل مذمت ہے، بیرسٹر سیف

شائع November 24, 2024
— فائل فوٹو :ڈان
— فائل فوٹو :ڈان

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی جو قابل مذمت ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، جعلی سلطنت کو دوام دینے کے لئے چچا اور بتیھجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں جب کہ پنجاب میں بھی جعلی حکومت نے لاشیں گرانے کا پلان بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حواس باختہ حکومت نے پاکستان کو کنٹینرستان بنایا ہوا ہے، کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کرنے سمیت خندقیں بھی کھودی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں کنٹینرز پر سبز کپڑا چڑھانا جعلی حکومت کے مذموم عزائم ظاہر کرتی ہے، سبز کپڑا کروما کے طور پر استعمال کرکے جعلی حکومت نے جعلی ویڈیو کے ذریعے پی ٹی آئی کو  بدنام کرنے کا پلان بنایا ہوا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ جعلی حکومت کے مذموم عزائم سے عوام باخبر رہے، پرامن احتجاج روکنے کے لیے جعلی حکومت نے ایک ہفتے سے پورے ملک کو بند کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کی بندش سے ایمبولنس سروس بھی شدید متاثر ہے، مریضوں کو ہسپتال نہ پہنچنے کے باعث کئی اموات واقع ہوئی ہیں، کئی بچوں اور حاملہ خواتین کی اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024