• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

شائع November 27, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شرپسندوں کے حملے میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا تھاکہ پاکستان خونریزی،افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، پرتشددکارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پرتشددکارروائیوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحمل کا مظاہرہ کیا،پوری قوم رینجرز اور پولیس کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024