• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، سیکیورٹی ذرائع

شائع November 27, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے خاتمے کے بعد سوشل میڈیا پر کیے جانے والے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند لوگوں کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کا جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانےکے لیے سوشل میڈیا پر جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پولیس اور رینجرز کے آپریشن میں کسی قسم کے آتشیں اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ رات گئے اسلام آباد کے ڈی چوک، بلیو ایریا اور جناح ایونیو کے اطراف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن منتشر ہوگئے تھے جبکہ تحریک انصاف نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب مانسہرہ پہنچ گئے تھے جہاں بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور آج پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ڈی چوک سے پسپائی اختیار کرنے پر کارکنوں نے پی ٹی آئی کی قیادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا، اس دوران تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے کنٹینر میں آگ لگ گئی تھی۔

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے رات گئے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف نے اہم حکومتی شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، ثبوت مٹانے کے لیے کنٹینر کو خود آگ لگائی گئی ہے، انہوں نے کنٹینر سے ملنے والے کاغذات کا فرانزک تجزیہ کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024