• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

بلوچستان حکومت پر آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے پر زور

شائع December 2, 2024
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

مختلف سول سوسائٹی کی تنظیموں (سی ایس اوز) کے ایک مشترکہ اجلاس میں مقررین نے بلوچستان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ صوبے میں بڑھتی ہوئی آبادی میں اضافے کو روکنے کے لیے خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرام پر عمل درآمد کے لیے خصوصی اقدامات کرے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سول سوسائٹی کی جانب سے بلوچستان کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی غیر فعالیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر میں آبادی میں اضافے کے ساتھ وسائل میں کمی آرہی ہے جب کہ 2023 میں ہونے والی قومی مردم شماری سے پتا چلتا ہے کہ بلوچستان میں آبادی میں اضافہ سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے اس اہم مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی تجویز دینے کے ساتھ مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے منشور میں آبادی کو بھی شامل کرنا چاہیے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے میثاق جمہوریت جیسے معاہدوں پر دستخط بھی کرنا چاہیے۔

اجلاس میں علمائے کرام، اقوام متحدہ کے اداروں اور سی ایس اوز، میڈیا اور پی ڈبلیو ڈی تنظیموں کے نمائندوں سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، اجلاس میں وژن ایف پی-2030 کے اہداف کے مطابق خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رحمانہ فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (آر-ایف پی اے پی) کے عروج وجاہت نے ایف پی-2030 کے وعدوں اور پیش رفت سے اتفاق کیا۔

آر-ایف پی اے پی کے ریجنل ڈائریکٹر مشتاق احمد نے اجلاس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔

یو این ایف پی اے کے ڈاکٹر سرمد سعید خان نے بلوچستان میں خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کو مربوط کرنے کے بارے میں بتایا کہ کس طرح سول سوسائٹی کی تنظیمیں اس مسئلے کو حل کرنے میں حکومت کی مدد کر سکتی ہیں۔

ڈاکٹر حماد الدین (پاتھ فائنڈر) نے ایف پی-2030 کے اہداف کے حصول کے لیے کوششوں پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر نسیم اللہ (ریز کنسلٹنگ) نے سی ایس اوز کو درپیش چیلنجز اور مشترکہ حل پر تبادلہ خیال کیا جب کہ قاری عبدالرشید نے خاندانی منصوبہ بندی کو مذہبی اقدار کے ساتھ متوازن کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024