• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی

شائع December 2, 2024
فوٹو:
فوٹو:

انڈر 19 ایشیا کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیم کو 69 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہزیب خان نے مسلسل دوسری سنچری بنائی، انہوں نے 6 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 132 رنز کی شاندور اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ محمد ریاض اللہ نے 106 رنز بنائے، بڑے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بناسکی اور اس طرح سے پاکستان نے یہ میچ 69 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران قومی انڈر 19 ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں بھارتی ٹیم ناکام ہوگئی تھی۔

بھارتی ویب سائٹ اسٹار اسپورٹس کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے جانے والے پاک بھارت پہلے میچ کے دوران عثمان خان اور شاہ زیب خان کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 160 رنز کی شراکت کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے۔

شاہ زیب نے 147 گیندوں پر 10 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 159 رنز بنائے جبکہ عثمان خان 60 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024