• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

فرانس: ریپ کے الزامات پر رگبی کھلاڑیوں کو مقدمے کا سامنا

شائع December 3, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

رگبی کے 5 کھلاڑیوں کو جو پہلے فرانسیسی سائیڈ گرینوبل کے ساتھ تھے، 2017 میں ایک ہوٹل میں ایک طالبہ کا ریپ کرنے یا اسے مبینہ جنسی زیادتی سے بچانے میں ناکامی پر مقدمے کا سامنا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی شہر بورڈو میں مقدمے کی سماعت جون میں شروع ہونا تھی لیکن ایک مدعا علیہ آئرش شہری ڈینس کولسن کے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد یہ تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

ان کے ایک وکیل نے کہا کہ ڈینس کولسن اب بھی کافی کمزور ہیں لیکن مقدمے میں پیش ہوں گے، 30 سالہ سابق پروپ پر گینگ ریپ کا الزام ہے، ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے 34 سالہ روری گرائس اور 30 ​​سالہ فرانسیسی لوئک جیمز کو اس طرح کے الزامات کا سامنا ہے۔

31 سالہ آئرش شہری کرس فیرل اور نیوزی لینڈ کے 40 سالہ ڈیلن ہیز پر جرم کو روکنے میں ناکامی کا الزام ہے، پریذائیڈنگ جج نے مبینہ متاثرہ شہری کے وکلا کی درخواست پر میڈیا کو کارروائی کی کوریج سے روک دیا۔

متاثرہ کے وکیلوں میں سے ایک نے کہا کہ وہ اپنے اوپر حملہ کرنے والوں کا سامنا کرنے اور اس تمام واقعہ کو دوبارہ دہرانے سے خوفزدہ ہے۔

مارچ 2017 میں طالبہ جس کی شناخت صرف وی کے طور پر کی گئی، وہ بورڈو کے مضافات میں ایک ہوٹل سے روتی ہوئی نکلی جہاں گرینوبل ٹیم نے مقامی ٹیم بورڈوکس بیگلس کے خلاف ٹاپ 14 مقابلے میں شکست کے بعد رات گزاری تھی۔

اس وقت 20 سالہ لڑکی نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ 2 دوستوں کے ساتھ ایک بار میں کھلاڑیوں سے ملی اور ان کے ساتھ نائٹ کلب گئی تھی جہاں پر پینے کے لیے کافی شراب تھی۔

طالبہ نے کہا کہ اسے یاد نہیں ہے کہ وہ کلب سے ہوٹل تک کیسے پہنچی، جب اس کی آنکھ کھلی تو وہ بیڈ پر برہنہ حالت میں تھی اور اس کی شرمگاہ میں کچھ ڈالا گیا تھا، اس نے کمرے میں 2 آدمیوں کو برہنہ اور ایک شخص کو مکمل طور پر کپڑوں میں دیکھا۔

کولسن، جیمز اور گرائس نے کہا کہ ان کے وی کے ساتھ جنسی تعلقات تھے لیکن دعویٰ کیا کہ یہ تعلق باہمی رضامندی سے ہوا تھا اور طالبہ نے اس سسلے میں پہل کی تھی۔

ڈریفس شمٹ نے کہا کہ شاید یہ لڑکی نہیں چاہتی تھی جو ہوا لیکن اس کے برتاؤ نے ان لڑکوں کو یا کم از کم میرے مؤکل کو یہ محسوس نہیں کرایا کہ وہ راضی نہیں ہے، جب آپ نائٹ کلب میں جاتے ہیں اور بہت زیادہ شراب پیتے ہیں، تو اس کا مطلب لڑکوں کے ساتھ تعلقات رکھنا ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024