• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

خاتون کو جعلی ڈگری پر امریکا جانے کی کوشش مہنگی پڑگئی، 6 سال قید کی سزا

شائع December 6, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کی ایک عدالت نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر امریکا جانے کی کوشش پر خاتون پریانکا دیوی کو 6 سال کی سزا سنادی۔

ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع جنوبی سجاد علی جمالی کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں پریانکا دیوی سمیت 4 ملزمان کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ پریانکا دیوی کو مجموعی طور پر 6 سال کی سزا سنائی، ملزمہ پر 45 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا، جب کہ 3 شریک ملزمان کو 2، 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ پریانکا دیوی نے امریکا کا اسٹوڈنٹ ویزہ حاصل کرنے کے لیے بی بی اے کی جعلی ڈگری جمع کروائی تھی، اس حوالے سے مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔

ضلع جنوبی کی عدالت کی جانب سے تینوں شریک ملزمان پر 20،20 ہزار روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا گیا، عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرکے انہیں جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024