• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 ہوگئی

شائع December 6, 2024
—فائل فوٹو : ڈان نیوز
—فائل فوٹو : ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا، سابق وزیراعظم کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزارت داخلہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پنجاب میں 99 اورخیبرپختونخوا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 74 مقدمات درج ہیں۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف 7مقدمات زیرالتواہیں۔

نیب میں بانی پی ٹی آئی کے 3 مقدمات زیرِالتواہیں جبکہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیرالتوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024