• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 3:23pm

مائیکروسافٹ ونڈوز سسٹم کے ذریعے نیٹ ورک تک رسائی کیلئے سائبر حملوں کا خطرہ

شائع December 13, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

مائیکروسافٹ استعمال کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس اور لاگ ان پاس ورڈز کو خطرات لاحق ہوگئے، حساس ڈیٹا تک رسائی اور ڈیٹا چرانےکے لیے سائبر حملوں سے خبردار کرتے ہوئے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کے ماتحت نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ ونڈوز سسٹم کے ذریعے نیٹ ورک تک رسائی کی غرض سے سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔

ہیکرز، نیٹ ورک اور حساس معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور رسائی کے لیے ہیکرز کو کسی فائل کھولنےکی بھی ضرورت نہیں ہوتی، جب کہ مائیکروسافٹ نے ابھی تک مسئلے کے لیے کوئی آفیشل حل جاری نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں نگران وفاقی حکومت نے پہلی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم قائم کی تھی جس کا مقصد سائبر اسپیس، آن لائن ڈیٹا، آن لائن خرید و فروخت کا تحفظ یقینی بنانا ہے، سائبر کرائمز سے بچاؤ اور نگرانی کے لیے یہ بااختیار ادارہ ہے۔

نیشنل سائبر کرائم ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لاگ ان پاس ورڈز اور نیٹ ورکس تک رسائی سے پورے سسٹم کا کنٹرول حاصل کیا جاسکتا ہے، یہ ونڈوز 7 سے لے کر 11 اور ونڈوز سرور 2022 سمیت تمام ونڈوز کے ورژنز کو متاثر کر سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں دوہرے حفاظتی نظام اور نیٹ ورک کی مضبوطی کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فائروال اور ورچوئل لوکل ایئر یا نیٹ ورک سے مخصوص معلومات کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

ایڈوائزری میں یو ایس بی، ای میل اٹیچمنٹ اور شیئر فولڈرز کے ذریعے مشکوک فائلز کو نہ کھولنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2024
کارٹون : 12 دسمبر 2024