• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

غیر قانونی اسلحہ، شیر کا بچہ رکھنے کے مقدمے میں یوٹبوبر رجب بٹ کی ضمانت منظور

شائع December 17, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

لاہور کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر رجب بٹ کی غیر قانونی طور پر اسلحہ اور شیر کا بچہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق رجٹ بٹ کو گزشتہ روز تھانہ چوہنگ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

آج رجٹ بٹ کو ضلع کچہری عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد رجب بٹ کی ضمانت منظور کر لی۔

پولیس نے ٹک ٹاکر کے خلاف بغیر لائسنس شیر کا بچہ گھر میں رکھنے اور آٹومیٹک اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024