• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

امریکا کے اسکول میں نابالغ طالب علم کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

شائع December 17, 2024
فائرنگ کے بعد ایبونڈنٹ لائف کرسچن اسکول کا کیمپس — فوٹو: اے ایف پی
فائرنگ کے بعد ایبونڈنٹ لائف کرسچن اسکول کا کیمپس — فوٹو: اے ایف پی

امریکی ریاست وسکونسن کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان نے 2 افراد کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد پولیس نے مشتبہ شخص کو جائے وقوع پر مردہ حالت میں پایا۔

ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ریاست وسکونسن کے دارالحکومت میڈیسن میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ فائرنگ میں 5 افراد ہلاک ہوئے لیکن بعد میں وضاحت کی کہ معلومات غلط تھیں۔

فائرنگ کا یہ واقعہ ایک نجی ادارے ابیونڈنٹ لائف کرسچن اسکول میں پیش آیا، جہاں کنڈرگارٹن سے بارہویں جماعت تک کے تقریباً 400 طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

پولیس نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ اس واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوئے، جن میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے جس کی شناخت اسکول کے ایک نابالغ طالب علم کے طور پر ہوئی ہے، جب پولیس پہنچی تو حملہ آور اسکول کے اندر مردہ پایا گیا۔

یاد رہے کہ امریکا میں ہتھیاروں تک تمام شہریوں کو رسائی حاصل ہے اور اسکولوں یا پبلک مقامات پر اکثر فائرنگ کے واقعات پیش آنا معمول ہے، بعض ملزمان ذہنی تناؤ کے بعد فائرنگ کرکے دوسروں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی بھی کرلیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024