• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

کرک: نشے کے عادی ملزم نے خنجر کے وار سے باپ، بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا

شائع December 17, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں نشے کے عادی ملزم نے خنجر کے وار سے باپ، بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا جب کہ حملے میں بھابھی سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کرک کے علاقے ملنگ بابا کالونی میں ملزم نے خنجر کے وار سے 3 افراد کو قتل اور 5 کو زخمی کردیا۔

خنجر کے وار سے جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کا باپ، بھائی اور بھتیجی شامل ہے جب کہ حملے میں زخمی ہونے والی بھابھی اور بھتیجیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، 2 بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم فیضان نشے کا عادی ہے، ملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بھائی کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلع کرک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تاہم فائرنگ کے واقعے میں پولیو ورکر محفوظ رہے تھے۔

دو روز قبل، کرک کے علاقے ٹیری میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کرک میں اے این پی کے جنرل سیکریٹری اور مسلم لیگ (ن) کا سرگرم کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024