• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

پی ٹی آئی نے ایک قدم آگے بڑھایا ہے، ہم بھی مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنے کو تیار ہیں، رانا ثنا اللہ

شائع December 17, 2024
— فوٹو: ڈان نیو
— فوٹو: ڈان نیو

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک قدم آگے بڑھایا ہے ہم اس کو سراہتے ہیں، ہم بھی مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنے کو تیار رہیں۔

ڈان نیوز کے پروگرام لائیو وِد عادل شاہ زیب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے ہماری طرف سے بھی کمیٹی بنے گی لیکن اسپیکر آفس بہترین فورم ہے اور ابھی تک انہوں نے اسپیکر کے ذریعے کوئی پیغام نہیں بھجوایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ابھی یہ طے کرنا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے میں کتنی سنجیدہ ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعظم کی ملاقات میں مدارس ایکٹ کا معاملہ طے ہو جائے گا، یہ ملاقات عنقریب شیڈول ہے اور اس ملاقات تک مولانا اسلام آباد احتجاج کے لیے نہیں آئیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں، لیکن پی ٹی آئی ایک بندہ تو سامنے لائے جو کہے کہ فلاں شخص حکومت کی گولی لگنے سے مرا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ نے سول نافرمانی کرنی ہے تو کرلیں، دھمکیوں سےکام نہیں چلتا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں نے کل بھی اس بات کی تصدیق کی تھی لیکن اب تک باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ باتیں کہ کمیٹی بن گئی ہے اور یہ ہوگیا ہے، اس سلسلے میں مثبت ردعمل تب ہی آسکتا ہے جب کوئی پیش قدمی ہوگی جب کہ شیر افضل مروت نے جو بات کی وہ خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے، پہلی بار ادھر سے خوشگوار ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا۔

اس سے قبل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ شیر افضل مروت نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی، لیکن کمیٹی کو فعال ہونے نہیں دیا گیا، کچھ دن قبل وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں آئے اور سیدھے اپوزیشن کے پاس گئے اور اپنی نشست پر آکر کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024