• KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:50pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:50pm
  • KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:50pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:50pm

سندھ: انتقال کرجانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ ختم

شائع December 20, 2024
وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے — فائل فوٹو: حکومت سندھ فیس بک
وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے — فائل فوٹو: حکومت سندھ فیس بک

سندھ میں دوران ملازمت انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے ملازمت کا کوٹہ ختم کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کابینہ نے ’فوتی کوٹہ‘ ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اب صوبہ سندھ میں ’فوتی کوٹے‘ کے تحت مزید بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔

سندھ کابینہ کی جانب سے اس فیصلے سے قبل صوبے بھر میں انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں یا شریک حیات کو ملازمت دی جاتی تھی۔

سپریم کورٹ نے اکتوبر کے مہینے میں جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) کی اپیل منظور کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق تمام پالیسز، پیکیجز اور کوٹے کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم افغان نے کیس کا 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا 2021 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

فیصلے میں کوٹے سے متعلق وزیر اعظم پیکیج فار ایمپلائمنٹ پالیسی اور اس کے آفس میمورنڈم کے ساتھ ساتھ سندھ سول سرونٹس رولز 1974 کے سیکشن 11۔اے کو بھی کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال پنجاب حکومت بھی اس طرح کا فیصلہ کرچکی ہے۔

پنجاب حکومت نے دورانِ سروس وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے کوٹے پر سرکاری ملازمت سے متعلق رول 17 اے ختم کر دیا تھا۔

سرکاری ملازم کی دورانِ سروس وفات پر ایک بیٹے، بیٹی یا بیوہ کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی، اس ضمن میں حکومتِ پنجاب نے جولائی میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، فوتی کوٹہ ختم کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 جنوری 2025
کارٹون : 21 جنوری 2025