• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مذاکرات کے نتیجے میں جرائم کی سزا سے چھوٹ نہیں ملے گی، بلال اظہر کیانی

شائع December 22, 2024
— فوٹو: پی ٹی وی
— فوٹو: پی ٹی وی

چئیرمین قومی پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ترقیاتی اہداف بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ قومی مسائل پر جوبھی بات کرنا چاہے، ہماری انا کبھی رکاوٹ نہیں بنے گی مگر کسی کا یہ خیال ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں آپ کو آپ کے جرائم کی سزا سے چھوٹ مل جائے گی تو ایسا نہیں ہوگا۔

جہلم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہاکہ 9مئی میں جو بھی ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے، ان جرائم کی سزا میں تاخیر میں بھی میری نظر میں جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بھی 9 مئی اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کے مجرم ہیں، انہیں ان کیسز میں سزائیں ملنی چاہئیں۔

بلال کیانی نے کہا کہ قومی معاملات پر مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی سمیت کسی سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعت ہے اور خیبرپختونخوا اسمبلی آپ کے پاس ہے، اس حیثیت میں دہشت گردی کے خاتمے اور معاشی استحکام کے لیے اگر آپ کوئی بات کرنا چاہتے ہیں جس سے ملک کی بہتری ہو تو ہم کسی بھی وقت بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز آئے روز منصوبوں کا آغاز کرتی ہیں، ترقی ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہوتی ہے، تحریک انصاف نے ہمیشہ تختیاں لگاکرمنصوبے چھوڑ دیے، پی ٹی آئی ہمیشہ تختیاں لگائی،دعوے کیے، لیکن ملک کو کھنڈربنادیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی بہتری کا سفر جاری ہے، پالیسی ریٹ مین نمایاں کمی کی گئی، مہنگائی کی شرح کم ہوکرگزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024