• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

قومی ٹی 20 ٹیم میں بہتری کیلئے 100 ہارڈ ہٹرز پر مشتمل اسٹرائیک فورس بنانے کا فیصلہ

شائع December 22, 2024
فائل فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو  / ایکس
فائل فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو / ایکس

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل قومی ٹی 20 ٹیم میں بہتری کے لیے 100 ہارڈ ہٹرز بلے بازوں پر مشتمل اسٹرائیک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹی 20 ٹیم میں نئی روح پھونکنے کے لیے اسٹرائیک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اسٹرائیک فورس 100 نوجوان ہارڈ ہٹنگ بیٹرز پر مشتمل ہوگی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اسٹرائیک فورس کے لیے تمام بلے بازوں کا انتخاب سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سربراہی میں کیا جائے گا، اسٹرائیک فورس کی تیاری کے لیے ایک سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پروگرام کیلیے ہر 6 ماہ بعد 50، 50 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ منتخب کھلاڑیوں کو ہارڈ ہٹنگ کی تربیت دی جائے گی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ا سٹرائیک فورس بنانے کا مقصد ٹی 20 سکواڈ کو بہتر اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑی مہیا کرنا ہے، ایک سال میں نیا ٹیلنٹ تیار کر کے ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

اسٹرائیک فورس کے قیام کا مقصد قومی ٹی 20 ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے تیار کرنا ہے، یاد رہے کہ رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم پہلے ہی مرحلے میں باہر ہوگئی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024