• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

فیصل آباد: شوہر سے رنجش پر بیوی نے زہر دے کر لاکھوں مالیت کے مویشی مار ڈالے

شائع December 23, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فیصل آباد میں شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے غصے میں 3 بھینسوں اور ایک گائے کو زہر دے کر ہلاک کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ماموں کانجن میں پیش آیا، زہر خورانی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے چار مویشی ہلاک ہوگئے۔

شوہر کے مطابق بیوی مویشی فروخت کر کے پیسے پہلے شوہر سے بچوں کو دینا چاہتی تھی، پیسے نہ دینے پر بیوی سے جھگڑا ہوا، جس پر ناراض بیوی نے مویشیوں کو زہر دے دیا اور گھر چھوڑ کر چلی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024