سندھ میں نئے ٹیکسز کے نفاذ کی تیاری، محکمہ خزانہ نے محکموں سے تجاویز طلب کرلیں
وفاق کی طرح سندھ نے بھی آمدنی میں اضافے کے لیے نئے ٹیکسز کے نفاذ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں، محکمہ خزانہ نے تمام صوبائی محکموں کو خط لکھ کر ٹیکس بڑھانے اور نئے ٹیکسز کے نفاذ سے متعلق تجاویز طلب کرلیں۔
ڈان نیوز کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے محکموں کو ارسال کردہ خط میں پوچھا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، آمدنی بڑھانے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں۔
محکمہ خزانہ نے تفصیلی تجویز طلب کی ہے کہ نافذ شدہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا جائے یا وہی ٹیکس برقرار رکھے جائیں اور کون سے نئے ٹیکس لگائے جائیں۔
محکمہ خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام صوبائی محکمے اپنا ہوم ورک کرلیں اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل ریونیو بڑھانے کی تجاویز دیں۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ریونیو بڑھاکر وفاق پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں جس سے صوبہ کی ترقی ہوگی۔