• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

سانحہ 9 مئی کے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کی جیل منتقلی شروع

شائع December 23, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کی جیل منتقلی کا عمل شروع ہوگیا، 11 مجرموں کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 11 مجرموں کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا ہے، جیل منتقل کیے گئے 7 مجرموں کو 10 سال قید بامشقت، دو مجرموں کو 6 سال، ایک کو 4 سال اور ایک کو 2 سال قید ک سزا سنائی گئی۔

حکام کے مطابق 8 سزایافتہ مجرموں کا تعلق لاہور ، ایک کا اسلام آباد ، ایک راولپنڈی اور ایک کا نوشہرہ سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے مجرمان کوٹ لکھپت جیل میں سزا مکمل کریں گے، کوٹ لکھپت جیل منتقل کیے جانے والوں میں لاہور کا علی شان، جان محمد خان، ضیا الرحمٰن، فہیم حیدر، محمد حاشر، عاشق خان، بلاول منظور شامل ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل منتقل کیے جانے والے دیگر مجرموں میں اسلام آباد کا عبدالہادی، راولپنڈی کا عمران محبوب اور نوشہرہ کا داؤد خان بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 21 دسمبر کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے پہلے مرحلے میں سانحہ 9 مئی کے 25 ملزموں کو سزا سنانے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 9 مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بھڑکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے، 9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں سیاہ باب رکھتے ہیں، مجرمان کے خلاف ناقابل تردید شواہد اکٹھے کیے گئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی کی سزاؤں کا فیصلہ قوم کے لیے انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے، 9 مئی کی سزائیں اُن تمام لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں جو چند مفاد پرستوں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیاسی پروپیگنڈے اور زہریلے جھوٹ کا شکار بننے والے لوگوں کے لیے یہ سزائیں تنبیہ ہیں کہ مستقبل میں کبھی قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024