لیہ: جعلی پیر نے جن نکالنے کیلئے خاتون کو سلگتے کوئلوں کی کڑاہی میں کھڑا کر دیا
پنجاب کے ضلع لیہ میں مبینہ طور پر ایک جعلی پیر نے خاتون کو جن نکالنے کے بہانے جلا ڈالا جب کہ انگاروں پر کھڑا ہونے کی وجہ اس کے دونوں پاؤں بری طرح جھلس گئے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھانہ کوٹ سلطان کی حدود میں جعلی پیر نے شادی شدہ خاتون کو جن نکالنے کے بہانے جلادیا۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ جعلی پیر نے رقیہ بی بی کو جلتے ہوئے کوئلوں کی کڑاہی میں کھڑا کر دیا تھا جس سے اس کے دونوں پاؤں بری طرح جھلس گئے۔
رپورٹ کے مطابق ریکسیو حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان منتقل کردیا گیا۔