ایف بی آر کے خلاف پی ٹی اے کی زائد ٹیکس وصولی کی درخواست منظور

شائع December 30, 2024
— فائل/ فوٹو: اسلام آباد ہائی کورٹ ویب سائٹ
— فائل/ فوٹو: اسلام آباد ہائی کورٹ ویب سائٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی زائد ٹیکس وصولی کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی اے سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ایک ارب 37 کروڑ کی کٹوتی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی اے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ایڈوانس ٹیکس کا دوبارہ سے تعین کیا۔

عدالت نے ایف بی آر کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو پی ٹی اے کی اضافی ٹیکس واپس کرنے کی درخواست پر دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی اے نے 2018 میں ایک ارب 37 کروڑ ٹیکس کٹوتی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے ڈی سی اِن لینڈ ریونیو کو ایک لاکھ جرمانہ درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025