• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:45pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:45pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:45pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:45pm

غزہ میں جنگ بندی: کینیڈا میں احتجاجی گروپوں کا مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان

شائع January 16, 2025
یارا شوفانی نے کہا کہ جنگ بندی کا مطلب فلسطینی عوام پر ظلم کا خاتمہ نہیں ہے
—فائل فوٹو: دی کینیڈین پریس
یارا شوفانی نے کہا کہ جنگ بندی کا مطلب فلسطینی عوام پر ظلم کا خاتمہ نہیں ہے —فائل فوٹو: دی کینیڈین پریس

کینیڈا میں احتجاج کرنے والے گروپوں نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی پر خوشی ہے تاہم احتجاج نہیں روکیں گے۔

سٹی نیوز ایوری ویئر کے مطابق کینیڈا میں فلسطینیوں کے حامی گروپوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے معاہدے سے ٹورنٹو جیسے شہروں میں ان کے معمول کے مظاہرے ختم نہیں ہوں گے، جب کہ یہودیوں کی وکالت کرنے والے قومی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک حماس کے زیر حراست ہر یرغمالی کو رہا نہیں کر دیا جاتا۔

ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والی فلسطینی یارا شوفانی جو فلسطینی یوتھ موومنٹ کی رکن ہیں، نے کہا کہ گروپ کے احتجاج کا مقصد کینیڈین حکومت پر ہتھیاروں پر دو طرفہ پابندی عائد کرنے اور غزہ میں مظالم کے مرتکب افراد کا احتساب کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں یہ بات بہت اہم ہے کہ اس جنگ بندی کا مطلب فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کا خاتمہ نہیں ہے۔

دوسری جانب یہودی اتحاد کے ترجمان گر تسبار نے کہا کہ اگرچہ جنگ بندی خوش آئند خبر ہے، لیکن ایک سال سے زائد عرصے سے جاری مظاہروں میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا، کوئی وقفہ نہیں ہوگا، کوئی آرام نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب دعا کر رہے ہیں کہ یہ معاہدہ غزہ کے ان لوگوں کی خاطر ہو جو انتہائی ہولناک اور سفاکانہ مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

وینکوور کے رہائشی ناصر نجار نے کہا کہ بدھ کے روز غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ میں جنگ بندی کی خبر سن کر وہ خوشی کے آنسو روئے۔

1999 سے 2015 تک غزہ میں رہنے والے نجار کا خاندان اب بھی اس علاقے میں موجود ہے، جہاں 15 ماہ سے جاری لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

ناصر نجار کے مطابق غزہ جنگ میں ان کے 40 دوست اور خاندان کے افراد شہید ہوئے۔

یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فورسز کے حملوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 جنوری 2025
کارٹون : 16 جنوری 2025