• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:32pm Isha 7:58pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:32pm Isha 7:58pm

سندھ سے پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، 2024 میں کیسز کی تعداد 73 تک جاپہنچی

شائع January 16, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ سندھ سے پولیو کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد سال 2024 میں ملک بھر سے اس مرض سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 73 تک جاپہنچی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انسداد پولیو کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کی ہے کہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ سے ایک پولیو کیس مثبت آیا ہے، جس کا نمونہ 10 دسمبر 2024 کو لیا گیا تھا، اس طرح 2024 میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ (ون) کے 73 کیس رپورٹ ہو چکے۔

بیان کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹہ سے 2024 میں یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، ملک بھر میں گزشتہ برس رپورٹ ہونے والے 73 کیسز میں سے 27 بلوچستان، 22خیبرپختونخوا، 22 سندھ اور ایک، ایک پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوا۔

پولیو مفلوج کرنے والی بیماری ہے، جس کا کوئی علاج نہیں، پولیو کے قطروں کی متعدد خوراکیں اور 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کے لیے معمول کے قطرے پلانے کے شیڈول کی تکمیل بچوں کو اس خوفناک بیماری کے خلاف اعلیٰ قوت مدافعت فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

رواں برس کی پہلی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں 3 فروری سے شروع ہوگی اور 9 فروری 2025 تک جاری رہے گی، والدین کے لیے یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو ویکسین لگوائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا میں ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ڈی آئی خان کی تحصیل درازیندہ کی یونین کونسل بہران میں 2 سال کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025