• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:46pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:46pm

کراچی: چوروں نے شادی والے گھر کا صفایا کردیا، 15 تولے سونا اور 34 لاکھ روپے چوری کرلیے

شائع January 17, 2025
متاثرہ خاندان شادی کی تقریب کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا — فائل فوٹو: ڈان
متاثرہ خاندان شادی کی تقریب کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا — فائل فوٹو: ڈان

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں چوروں نے شادی والے گھر کا صفایا کر دیا اور ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کرنے میں کامیاب ہوگئے، اہل خانہ شادی کی تقریب کے سلسلے میں باہر گئے ہوئے تھے کہ واردات ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی خاندان کو چوروں نے لوٹ لیا ہے، لائنز ایریا کے رہائشی خاندان نے دعویٰ کیا کہ گھر میں 15 تولے سونا اور 34 لاکھ روپے کی نقد رقم موجود تھی، ان کے گھر میں شادی کی تقریبات چل رہی ہیں، جب کہ سب گھر والے شادی میں گئے ہوئے تھے کہ پیچھے سے چوری کا واقعہ پیش آگیا۔

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ چور نے الماریاں توڑ کر زیورات اور نقدی نکالی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روزانہ کا معمول ہیں، یومیہ سیکڑوں شہری اپنے موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم کر دیے جاتے ہیں، اس دوران ڈکیتوں کی جانب سے مزاحمت کرنے والے شہریوں کو بے دریغ فائرنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کئی شہری دوران ڈکیتی اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

گزشتہ روز کورنگی میں بھی ایک نوجوان کو فجر کی نماز کے بعد لوٹ مار کے دوران گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

کراچی کے شہری جہاں ایک جانب ڈکیتوں سے پریشان ہیں، تو دوسری جانب اس طرح کی چوریوں کے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں، جس سے متاثرہ لوگ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہوجاتے ہیں، پولیس پر اعتماد کے فقدان کی وجہ سے کئی چھوٹے جرائم کے متاثرہ شہری تھانوں میں جانے سے کتراتے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 جنوری 2025
کارٹون : 17 جنوری 2025