• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:46pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:46pm

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خود کو ایس بی سی اے کے افسران ظاہر کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

شائع January 17, 2025
گرفتار ملزمان چائے کے ہوٹلوں پر پیسوں کا لین دین کرتے تھے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
گرفتار ملزمان چائے کے ہوٹلوں پر پیسوں کا لین دین کرتے تھے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے ضلع غربی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار سے خود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (اایس بی سی اے) کے افسران ظاہر کرکے شہریوں سے بھاری رقوم بٹورنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تینوں ملزمان مبینہ طور پر پاکستان بازار تھانے کی حدود میں مکانات کی تعمیر کرنے والے شہریوں کو بائی لاز کی خلاف ورزی کا کہہ کر بلیک میل کرنے اور بھاری رقوم بٹورنے میں ملوث ہیں، اس سے قبل بھی یہ ملزمان علاقے میں مکانات تعمیر کرنے والے شہریوں سے پیسے وصول کر چکے ہیں۔

ملزمان کا طریقہ واردات ہے کہ وہ زیر تعمیر گھروں کو سیل کر دیا کرتے تھے، اور پیسے لے کر ڈی سیل کر دیتے تھے، پیسوں کا لین دین چائے کے ہوٹلوں پر کیا جاتا تھا، علاقے کے شہری ان رشوت خور جعلی افسران سے تنگ آچکے تھے۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزمان ایک مکان تعمیر کرنے والے شہری سے پیسے لینے آئے تھے، جس کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے ایس بی سی اےکی جعلی فائلیں اور دستاویزات برآمد ہوئی ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کرپٹ ترین اداروں میں شمار کیا جاتا ہے، جن کے افسران غیر قانونی تعمیرات کے عوض بھاری رشوت وصول کرتے ہیں۔

اس حوالے سے دسمبر 2023 میں سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیتے ہوئے ادارے کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیے تھے کہ غیر قانونی تعمیرات ہونے ہی کیوں دی جاتی ہے، بلڈرز، مافیاز اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا گٹھ جوڑ ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 جنوری 2025
کارٹون : 17 جنوری 2025