• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:46pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:46pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتوں کیلئےگرانٹس، اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم کی منظوری دے دی

شائع January 17, 2025
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارتوں میں تکنیکی ضمنی گرانٹ اور اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 93 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے وزارت قومی تحفظ خوراک کی 91 کروڑ روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی، جبکہ پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کےلیے 93 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری بھی دے دی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پاور ڈویژن کی سالانہ ری بیسنگ کی سمری کی منظوری دی گئی ہے، کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ سالانہ ری بیسنگ ریگولیٹری عمل کی تکمیل پر یکم جنوری 2025 سے نافذ کی جائے۔

اعلامیے کے مطابق وزارت خارجہ کی 9 کروڑ روپے سے زائد، وزارت داخلہ کی 94 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

اسی طرح ضمنی گرانٹ کی منظوری فرنٹئیر کور کے رواں مالی سال کے اخراجات کی مد میں دی گئی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی واپسی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے وزارت اوورسیز کی رواں مالی سال کی بجٹ تجاویز کی بھی منظوری دے دی، ای سی سی نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ (ای او بی آئی) کے آڈٹ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔

کمیٹی نے ہدایت کی کہ آڈٹ کی تاخیر کی مکمل چھان بین کریں اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 جنوری 2025
کارٹون : 17 جنوری 2025