سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ہو گیا
ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 600 روپے تک جا پہنچے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے دام 342 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 283 روپے ریکارڈ کیے گئے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 22 ہزار 100 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، چاندی کی فی تولہ قیمت 27 روپے گر کر 3 ہزار 406 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 23 روپے تنزلی سے 2 ہزار 920 روپے ریکارڈ کی گئی۔