• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:46pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:46pm

آئی ایم ایف کو پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ

شائع January 17, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں آئی ایم ایف نےگزشتہ سال کےمقابلے معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیش گوئی بھی کر دی، عالمی ادارے نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنےکا تخمینہ لگایا ہے، اس سے قبل آئی ایم ایف نے شرح نمو کا تخمینہ 3.2 فیصد لگایا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں مالی سال کےلیے معاشی شرح نموکا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے، تاہم آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

آئی ایم ایف کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بھارت کی معاشی شرح نمو 6.5 فیصد رہ سکتی ہے، جبکہ آئندہ مالی سال بھی پڑوسی ملک کی معاشی شرح نمو 6.5 فیصد رہنےکا امکان ہے۔

اسی طرح رواں مالی سال کے دوران چین کی معاشی شرح نمو4.6 فیصد متوقع ہے، جبکہ آئندہ مالی سال بھی چین کی معاشی شرح نمو 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 جنوری 2025
کارٹون : 17 جنوری 2025