• KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:50pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:50pm
  • KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:50pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:50pm

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی

شائع January 19, 2025
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو

ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کے 251 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی، مہمان ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار رہی، پاکستان کے اسپنرز نے ایک بار پھر اپنی گھومتی ہوئی گیندوں سے مہمان ٹیم کے بیٹرز کو چکرا کر رکھ دیا، کپتان کریگ بریتھ ویٹ 12، میکوئل لوئس 13، کیچ کارٹی 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن میں صرف ایلک ایتھناز ہی مزاحمت کرسکے جنہوں نے 55 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا، آف اسپنر ساجد خان نے ایک بار پھر تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرابر احمد بھی 4 وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے۔

اس سے قبل تیسرے دن کھیل کا آغاز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کیا تاہم 5 ویں وکٹ پہلی گیند پر ہی گر گئی جب سعود شکیل 2 رنز بنا پویلین لوٹے۔

محمد رضوان 2، سلمان آغا 14، نعمان علی 9 اورساجد خان 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، خرم شہزاد بغیر کھاتہ کھولے رن آؤٹ ہوئے، اسپنر جومیل واریکن نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد حریرہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سابق کپتان بابراعظم ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، وہ صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 52 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز

اس سے قبل، پاکستانی اسپنرز نے تباہ کن باؤلنگ کراتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، مہمان ٹیم کے بیٹرز آتے رہے اور جاتے رہے، وکٹیں اڑتی رہیں، کوئی بیٹر وکٹ پر نہ ٹک سکا۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکلات کی شکار رہی، 4 کھلاڑی 22 رنز پر پویلین لوٹ گئے، شروع کی چاروں وکٹیں ساجد خان نے حاصل کیں۔

اس کے بعد آئی نعمان علی کی باری آئی، جنہوں نے اگلے 5 کھلاڑی پویلین بھیجے، آخری وکٹ ابرار احمد کی نام رہی۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوئی، جومیل واریکن 31 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، مہمان ٹیم کے صرف 5 بیٹرز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ یوں پاکستان نے مہمان ٹیم پر 93 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی پہلی اننگز

پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کے دوران سعود شکیل 84 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے دوسرے روز اپنی نامکمل اننگز 4 وکٹوں پر 143 رنز سے دوبارہ شروع کی، سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلے روز کے اسکور میں 44 رنز کا اضافہ کیا۔

سعود شکیل 84 رنز بناکر کیون سِنکلیئر کے شکار بنے، محمد رضوان بھی 71 رنز بناکر سِنکلیئر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان اور سعود شکیل کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بیٹر مزاحمت نہ دکھا سکا اور پوری پاکستانی ٹیم 230 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 جنوری 2025
کارٹون : 21 جنوری 2025