• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:11am

چیچہ وطنی میں امام مسجد کیخلاف توہین مذہب، نفرت انگیز تقریر، فرقہ واریت پر اکسانے کا مقدمہ درج

شائع January 19, 2025
اندراج مقدمہ کے بعد جامعہ عثمانیہ کے امام مسجد گرفتاری سے بچ نکلے
—فائل فوٹو: رائٹرز
اندراج مقدمہ کے بعد جامعہ عثمانیہ کے امام مسجد گرفتاری سے بچ نکلے —فائل فوٹو: رائٹرز

صوبہ پنجاب کے شہر چیچہ وطنی کے علاقے کاسووال کے قریب چک 8/14- ایل میں جمعہ کے خطبے کے دوران امام مسجد کی جانب سے توہین مذہب، نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ واریت پر اکسانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر محمد مشتاق کی شکایت کی بنیاد پر کاسووال پولیس نے جامعہ عثمانیہ کے امام کے خلاف پی پی سی 295 اے (مذہبی گروہ کی بدنیتی پر مبنی توہین)، پی پی سی 298 (توہین اہل بیت اور صحابہ کرام) اور پنجاب ساؤنڈ سسٹم (ریگولیشنز) ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ امام نے گاؤں کی جامعہ عثمانیہ مسجد میں جمعے کا خطبہ دیتے ہوئے ایک خاص فرقے کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال کیا، نفرت انگیز مواد اور فرقہ وارانہ مواد سے بھری ان کی تقریر بعد میں مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کی گئی، یہ ویڈیو وائرل ہوگئی، جس سے متاثرہ فرقے میں کافی بے چینی پھیل گئی۔

کاسووال کے ایس ایچ او ذیشان بشیر نے کہا کہ پولیس کو اپنے ذرائع سے ویڈیو کا علم ہوا اور انہوں نے فوری طور پر گاؤں کا رخ کیا اور صورتحال پر قابو پایا۔

ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) رانا طاہر نے ڈان کو بتایا کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم پولیس نے گاؤں کے بزرگوں اور مذہبی رہنماؤں کو شامل کرکے صورتحال کو پر امن رکھنے کے لیے تیزی سے کارروائی کی۔

کارٹون

کارٹون : 20 جنوری 2025
کارٹون : 19 جنوری 2025