صرحا اصغر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش
ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل صرحا اصغر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کی اور ساتھ ہی اپنے حمل، بچے کو جنم دینے اور بعد کی حالات کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔
صرحا اصغر کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں ہسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ کو بھی خوشی سے نہال ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے 21 جنوری کو ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا، تاہم ان کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کچھ دن پہلے ہوئی تھی۔
اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ان کی ویڈیو پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صرحا اصغر نے دسمبر 2024 میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں کورونا کی وبا کے باعث خاموشی سے دیرینہ دوست عمر لالا کے ساتھ شادی کی تھی۔
جوڑے کے ہاں نومبر 2022 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور اب ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی۔
شادی اور بچوں کی پیدائش کی وجہ سے صرحا اصغر ٹی وی اسکرین سے دور دکھائی دیتی ہیں، تاہم وہ اشتہارات سمیت ٹی وی شوز میں دکھائی دیتی رہی ہیں۔