• KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:50pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:50pm
  • KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:50pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:50pm

سیف علی خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

شائع January 21, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ اسٹار سیف علی خان کو تقریبا ایک ہفتے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

سیف علی خان کو 16 جنوری کو گھر میں گھسنے والے حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔

سیف علی خان کو ہنگامی بنیادوں پر لیلاوتی ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کی متعدد سرجریز کی گئی تھیں اور گزشتہ 6 دن سے وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ڈاکٹرز نے پہلے ہی امکان ظاہر کیا تھا کہ سیف علی خان کو 21 جنوری تک ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق سیف علی خان کو 6 دن بعد 21 جنوری کی سہ پہر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

اداکار کو ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد مزید کئی دنوں تک مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، انہیں فالو اپ چیک اپس کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

سیف علی خان کو کسی بھی ورزش اور وزن اٹھانے سے منع کیا گیا ہے اور انہیں لوگوں سے ملنے جلنے سے بھی روکا گیا ہے۔

اداکار کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لوگوں سے ملنے جلنے سے گریز کریں تاکہ وہ کسی بھی انفیکشن سے محفوظ رہ سکیں، انہیں کم سے کم ایک ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ہسپتال سے چھٹی کے بعد سیف علی خان جب باہر آئے تو مداحوں اور خیر و خواہوں نے انہیں گھیر لیا جب کہ فوٹوگرافرز بھی ان کے پیچھے پڑ گئے۔

سیف علی خان نے سفید لباس پہن رکھا تھا جب کہ ان کے ایک ہاتھ اور بازو پر بینڈیج کو بھی دیکھا گیا۔

سیف علی خان بظاہر کمزور دکھائی دے رہے تھے، انہوں نے ہسپتال سے باہر آتے ہی ہاتھوں کی مدد سے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 جنوری 2025
کارٹون : 21 جنوری 2025