• KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:51pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:51pm
  • KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:51pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:51pm

نہیں چاہتا تھا ندا یاسر مارننگ شو کرے، یاسر نواز کا انکشاف

شائع January 22, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی اہلیہ ندا یاسر مارننگ شو کرے اور مذکورہ معاملے پر دونوں کے درمیان چپقلش بھی ہوئی۔

یاسر نواز نے حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران ایک سوال پر یاسر نواز نے کہا کہ شروع میں انہیں اور ان کی اہلیہ کو سوشل میڈیا ٹرولنگ پر پریشانی ہوجاتی تھی اور وہ ڈپریشن میں چلے جاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کو برداشت کرنا سیکھا اور اب انہیں اہلیہ اور خود پر ہونے والی ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یاسر نواز نے بتایا کہ ماضی میں جب ندا یاسر کی ’فارمولہ کار‘ سے متعلق مارننگ شو کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ان کی اہلیہ دو دن تک شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیوی کی پریشانی دیکھ کر انہیں بھی ڈپریشن ہوگیا لیکن پھر انہوں نے مسئلے کو حل کرنے کا سوچا اور خود ہی ندا یاسر کی وائرل کلپ پر مزاحیہ پیروڈی ویڈیو بناکر پیغام دیا کہ انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یاسر نواز نے بتایا کہ ان کی جانب سے مزاحیہ پیروڈی ویڈیو بنانے کے بعد ان کی اہلیہ خوش ہوئیں اور اب ان دونوں کو سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے ڈر اور گھر کو اہمیت دینے کی وجہ سے ہی انہیں ندا یاسر کا مارننگ شو کرنا پسند نہیں تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ تنگ نظر نہیں، کیوں کہ ان کی اہلیہ تو اداکاری پہلی ہی کرتی تھیں لیکن وہ ان کے مارننگ شو کرنے کے خلاف تھے۔

یاسر نواز کے مطابق جس وقت ندا یاسر نے مارننگ شو کرنا شروع کیا، اس وقت پہلے ہی نادیہ خان اور شائستہ لودھی جیسی اداکارائیں مارننگ شو کرتی تھیں جو بہت مقبول بھی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ندا یاسر نے ان کی بات نہیں مانی، تاہم بعد ازاں ان کی اہلیہ کو سمجھ آیا کہ وہ ایسا کیوں کہ رہے تھے؟

اداکار کے مطابق مارننگ شو کرنے کے بعد ندا یاسر نے گھر اور بچوں کو وقت دینا کم کردیا، کبھی وہ رات کو دیر سے آتی تھیں، کبھی صبح جلد چلی جاتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملازمت اور دوسرے کام بعد میں آتے ہیں، پہلے گھر اور بچوں کی ذمہ داری ہوتی ہے، اس لیے ہی وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیوی مارننگ شو کریں۔

یاسر نواز نے بتایا کہ لیکن بعد میں ان کی اہلیہ کو احساس ہوگیا اور انہیں معلوم ہوگیا کہ گھر اور بچوں کی اہمیت زیادہ ہے، اس لیے انہوں نے گھر پر توجہ دینا شروع کی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 جنوری 2025
کارٹون : 22 جنوری 2025