• KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:51pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:51pm
  • KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:51pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:51pm

ملک میں 2025 کا پہلا پولیو کیس ڈیرہ اسمٰعیل خان سے رپورٹ

شائع January 22, 2025
— فائل فوٹو :
— فائل فوٹو :

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے ملک میں رواں برس کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں انسداد پولیو کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کی ہے کہ وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ (ون) کا ایک کیس مثبت آیا ہے، ڈیرہ اسمٰعیل خان کی یونین کونسل لچرہ میں 3 سال 9 ماہ کےعمر کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کا نمونہ 7 جنوری 2025 کو لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 2024 کے دوران خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ملک بھر میں گزشتہ برس رپورٹ ہونے والے 73 کیسز میں سے 27 بلوچستان، 22خیبرپختونخوا، 22 سندھ اور ایک، ایک پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوا تھا۔

پولیو مفلوج کرنے والی بیماری ہے، جس کا کوئی علاج نہیں، پولیو کے قطروں کی متعدد خوراکیں اور 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کے لیے معمول کے قطرے پلانے کے شیڈول کی تکمیل بچوں کو اس خوفناک بیماری کے خلاف اعلیٰ قوت مدافعت فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے 16 جنوری کو قبل صوبہ سندھ سے پولیو کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

سندھ کے ضلع ٹھٹہ سے 2024 میں یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا، جس کا نمونہ 10 دسمبر 2024 کو لیا گیا تھا، اس طرح 2024 میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ (ون) کے 73 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 جنوری 2025
کارٹون : 22 جنوری 2025