بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ٹرین حادثہ، 11 افراد ہلاک
بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں ٹرین حادثے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کسی شخص نے ٹرین میں ہنگامی زنجیر کو کھینچا، جس کے نتیجے میں سے یہ رک گئی، جبکہ متعدد مسافروں ملحقہ پٹریوں پر چھلانگ لگا دی اور ایک اور گزرنے والی ٹرین سے ٹکرا گئے۔
ناسک علاقے میں ریلوے کے ایک سینئر حکام نے اے این آئی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 5 دیگر زخمی ہو گئے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ایمبولینسیں روانہ کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کے علاج کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، یہ جگہ مالیاتی دارالحکومت ممبئی سے 400 کلو میٹر دور ہے۔
انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ہنگامی امدادی سامان جیسا کہ شیشے کے کٹر، فلڈ لائٹس وغیرہ کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔
بھارتی ریلوے دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ٹرین نیٹ ورک ہے، جبکہ 30 ارب ڈالر مالیت سے اسے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، یہ اقدام وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کے لیے کیا جارہا ہے۔
بھارت میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران ٹرین کے متعدد حادثات ہو چکے ہیں، 2023 میں ایک تصادم کم از کم 288 افراد ہلاک ہوئے تھے۔