• KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:37pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:42pm Isha 7:07pm
  • KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:37pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:42pm Isha 7:07pm

آئی سی سی ’مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر‘ کا اعلان، 3 پاکستانی کھلاڑی شامل

شائع January 24, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، ون ڈے ٹیم میں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیم آف دی ایئر کی فہرست میں پاکستان کے صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ سری لنکا کے چاریتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں افغانستان کے رحمٰن اللہ گرباز، عظمت اللہ عمرزئی، اللہ محمد غضنفر بھی شامل ہیں۔

سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، چاریتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا، اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

بھارت کا کوئی کھلاڑی بھی آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر

اسی طرح انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو لگاتار دوسری بارکپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں بھارت کے 3 اور انگلینڈ کے 4 کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم میں بھارت کے یشسوی جیسوال، جسبریت بمبرا، رویندرا جدیجا جبکہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ، ہیری بروک، جو روٹ اور جیمی اسمتھ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، میٹ ہینری بھی ٹیم کا حصہ ہیں، ٹیسٹ ٹیم میں قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2025
کارٹون : 4 فروری 2025