• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

آگ سے متاثرہ کیلی فورنیا میں برفانی طوفان اور بارش کا امکان، سیلاب کا خطرہ

شائع January 25, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی تباہ کن آگ کے باعث 28 ہلاکتوں کے بعد برفانی طوفان اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس سے 2 ہفتوں سے لگی آگ سے تو چھٹکارا مل جائے گا لیکن ساتھ ہی سیلاب کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’این بی سی نیوز‘ کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی حالیہ آگ سے متاثرہ علاقوں کے لیے فلڈ واچ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جو اس ماہ کے شروع میں لگی تھی، جنوبی کیلیفورنیا میں 7 ماہ سے زائد عرصے تک بارشوں کے بغیر آندھی طوفان بھی ان عوامل میں شامل ہیں۔

اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہونے والی 24 گھنٹے کی سیلاب کی وارننگ میں ’پیلیسیڈز فائر‘ سے متاثرہ علاقے شامل ہیں، جس میں 23 ہزار 448 ایکڑ زمین جلچ کی ہے اور اس پر 79 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے جب کہ ’ایٹن فائر‘ نے 14 ہزار 21 ایکڑ کو جلا دیا ہے اور 95 فیصد پر قابو پا لیا گیا ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے سیلاب کے انتباہ کی بنیادی وجہ مٹی کے تودے گرنے کے خطرے کو قرار دیا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ سیلاب کی صورتحال سازگار ہے لیکن فوری طور پر نہیں۔

وفاقی ماہرین موسمیات کا اندازہ ہے کہ سیلاب اور ملبے کے بہاؤ کا امکان 10 سے 20 فیصد تک ہے لیکن اس طوفان کی وجہ سے اب بھی بہت زیادہ غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

وادی سان گیبرئیل کے اوپر اینجلس نیشنل فاریسٹ میں ’برج فائر‘اور لاس اینجلس کے شمال مغرب میں لگی ’ہیوز فائر‘ کے مقامات بھی سیلاب کی نگرانی والے علاقوں میں شامل ہیں، جس نے 110 ہزار 396 ایکڑ رقبے کو جلا دیا ہے اور جمعہ تک اس پر 79 فیصد قابو پا لیا گیا تھا ۔

لاس اینجلس کاؤنٹی، لاس اینجلس، پاساڈینا اور بالڈون پارک کی انتظامیہ شہریوں کو ممکنہ کیچڑ کے بہاؤ کی تیاری کرنے والے تھیلے فراہم کر رہی ہے۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی میں ہفتے کی سہ پہر سے بارش کا آغاز ہو سکتا ہے اور اتوار کے روز اس میں شدت آسکتی ہے اور مقامی سطح پر ہلکی بارش اور ہلکی ژالہ باری کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات نے لاس اینجلس کے شہری علاقوں میں آدھے انچ سے کم اور سان ڈیاگو میں ایک انچ تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

سان گیبریل اور سان برنارڈینو کے پہاڑی سلسلوں میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے جن میں رائٹ ووڈ، بگ بیئر سٹی، بگ بیئر جھیل، کریسٹ لائن، رننگ اسپرنگز اور لیک ایرو ہیڈ جیسی کمیونٹیز شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہفتے کی سہ پہر سے پیر کی سہ پہر تک 6 ہزار فٹ سے اوپر 18 انچ تک برف جمع ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 مارچ 2025
کارٹون : 13 مارچ 2025