• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm

اسرائیلی فورسز کا لبنان چھوڑنے سے انکار، فائرنگ سے 22 لبنانی شہری شہید، 124 زخمی

شائع January 27, 2025

جنگ بندی معاہدے کے تحت جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد گھروں کو واپس آنے والے لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 افراد شہید جب کہ 124 زخمی ہوگئے۔

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی لبنان سے انخلا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد نے جنوبی لبنان کے شہری اپنے گھروں کو واپس جانے لگے تو اسرائیلی فورسز نے ان پر فائرنگ کر دی۔

اسرائیل نے جمعے کے روز کہا تھا کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے تحت طے شدہ ڈیڈ لائن کے بعد بھی اپنی افواج کو جنوب میں رکھے گا۔

اسرائیلی حکومت نے لبنان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اب تک معاہدے کی شرائط پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا، جس کے تحت جنوب میں حزب اللہ کو تخفیف اسلحہ اور علاقے میں لبنانی فوج کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان ایک سال سے جاری جھڑپوں اور مہینوں کی جنگ کے خاتمے کے معاہدے میں یہ بھی طے کیا گیا تھا کہ حزب اللہ کو لبنان کے دریائے لیتانی کے شمال کی طرف پیچھے ہٹنا ہوگا۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ کے تازہ واقعے میں شہید ہونے والوں میں ایک فوجی اہلکار اور 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے 19 سرحدی دیہات میں اپنے گھروں کو واپس جانے والے شہریوں کو ظالمانہ انداز میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

لبنان جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو 2 ماہ کےاندر جنوبی لبنان سے انخلا کرنا تھا، تاہم اسرائیلی فوج نے گزشتہ دنوں جنوبی لبنان چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔

حزب اللہ کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا، لیکن اپنے دشمن کی زیادہ تر زمینی پیش قدمی کو روکنے میں کامیاب رہی ہے۔

ایک بیان میں حماس نے کہا کہ وہ لبنانی ریاست کو اسرائیل کے انخلا کو یقینی بنانے کی ذمہ داری دیتی ہے، ہم اپنی سرزمین پر ہیں، اور دشمن وہ ہے جو معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

حزب اللہ کے قانون ساز حسن فضل اللہ نے تنظیم کے المنار ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرف عوام وہ ہیں جو اپنے ہاتھوں اور خون سے اپنی سر زمین کو آزاد کرا رہے ہیں، ریاست کو چاہیے کہ اپنا کردار ادا کرے۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025