• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک اور 9 زخمی

شائع January 28, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، اس دوران 9 خوارج زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خوراج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ 27 جنوری کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا گیا، جس میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جب کہ کارروائی میں 9 خوراج زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی خوراج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور پاک فوج دہشت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ہی ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 27 اور 28 جنوری 2025 کی درمیانی رات خارجی دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، جس کی وجہ سے خوارج نے بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرا دی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش بمبار سمیت 5 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025