• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm

علی امین گنڈاپور کا بحثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور

شائع January 28, 2025
— فائل فوٹو: پی ٹی آئی / ایکس
— فائل فوٹو: پی ٹی آئی / ایکس

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بحثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چند روز قبل علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کیا تھا۔

تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کا بحثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مقرر کردہ صوبائی صدر جنید اکبر حال ہی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے پر بھی فائز ہوئے ہیں۔

اس سے قبل، چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے صرف ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا ’عمران خان نے واضح کیا ہے کہ لوگ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ انہیں علی امین کا پیغام آیا تھا اور انہوں نے خود ملاقات میں بتایا کہ ان پر کام کا بہت زیادہ ہے ان کی نیند پوری نہیں ہو رہی لہذا ان کی مرضی سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی ائی کا نیا صدر مقررر کیا گیا ہے’۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025