• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm

اراکین اسمبلی کی اسکیموں کیلئے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری

شائع January 28, 2025
— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، 50 ارب کا 60 فیصد فنڈ یا 28 ارب 87 کروڑ حکومت پنجاب کو جاری کیے گئے۔

حکومت سندھ کو کل 15 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

حکومت بلوچستان کو 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے گئے، جبکہ حکومت خیبرپختونخوا کو ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے لیے 75 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، حکومت نے 50 ارب کی منظوری پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کے لیے دی ہے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام نے فنڈز متعلقہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کو جاری کیے، فنڈز صوبائی حکومتوں کو ایس اے پی اسکیموں پر عملدرآمد کرانے کے لیے جاری کیے گئے۔

کمیٹی کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر ایس اے پی اسکیموں پر عملدرآمد کے لیے فنڈز کی منظوری دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025