• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm

حکومت کی پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، نائب وزیراعظم

شائع January 28, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈ و آپریشن متعارف کرایا اور کاروبار میں آسانی کے لیے اقدمات کیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، حکومتی اقدامات سے معیشت میں استحکام آیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنا، ہم نے 2022 میں برسر اقتدار آکر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہماری حکومت میں تمام شعبوں نے ترقی کی جب کہ حکومت اور نجی شعبے کو ملکر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو 2013 میں طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا، ماضی میں ہماری حکومت نےملک سےلوڈشیڈنگ اور دہشت گردی خاتمہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معدنیات کا بڑا خزانہ موجو دہے، حکومت کی معاشی استحکام پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، زراعت، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز ہے جب کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایس سی او سمیت کئی بڑے ایونٹ کامیابی سے ہوئے، لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر عالمی کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص بہتر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان منصوبہ ملکی ترقی کا روڈ میپ ہے، حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی، ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا گیا اور ملکی ترقی کے لیے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا۔

اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈ و آپریشن متعارف کرایا اور کاروبار میں آسانی کے لیے اقدمات کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025