• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 6:56am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:06am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 6:56am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:06am

اسلام آباد میں آئی فون کی کھیپ کا سودا کرنے والے تاجر سے 15 کروڑ روپے کا فراڈ

شائع January 29, 2025
—فوٹو: انگاجٹ
—فوٹو: انگاجٹ

اسلام آباد میں نوسر باز موبائل فونز کی کھیپ فراہم کرنے کے وعدے پر تاجر سے 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرکے رفو چکر ہوگئے، پولیس نے متاثرہ تاجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تاجر کے ساتھ 15کروڑ روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے، تھانہ کوہسار پولیس نے حساس ادارے کے مبینہ افسر سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ کوہسار میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق تاجر نے آئی فون کی کھیپ منگوانے کے لیے 33کروڑ 50 لاکھ میں سودا طے کیا تھا جبکہ 15 کروڑ روپے نقد ادا کیے گئے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق خود کو حساس ادارے کا میجر ظاہر کرنے والے علی رضا نامی شخص نے 2 گھنٹے میں موبائل فون دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم رقم لے کر غائب ہو گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے رقم لینے کے بعد رابطہ منقطع کردیا، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025