• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 6:56am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:06am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 6:56am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:06am

پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کا فیصلہ

شائع January 29, 2025
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق عالیہ حمزہ نے لاہور میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹرکی جانب سے آج درخواست جمع کروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوپاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس شب خون کے خلاف احتجاجی جلسہ کریں گے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملتی تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر کا حال میں بھی منظور کردہ متنازع پیکا قانون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ صحافیوں پر نہیں 25 کروڑعوام کے حق پر لگا ہے، یہ ایکٹ سچ کو دبانے کے لیے لگایا گیا ہے۔

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں کو بھی یوم سیاہ میں دعوت دیتے ہیں، صحافی بھی جلسے میں شریک ہوں، ہم کسی لولے لنگڑے این او سی پر جلسہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس دفعہ کسی قدغن کو نہیں مانیں گے، جلسے کا کوئی وقت نہیں ہوتا، اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو یوم سیاہ منائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025