• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm

شارجہ: 130 کی رفتار پر گاڑی کا کروز کنٹرول سسٹم ناکارہ، پولیس مدد کو پہنچ گئی

شائع January 30, 2025
کرنل ڈاکٹر التوناجی نے ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جانچ پڑتال کریں — فائل فوٹو: بشکریہ گلف نیوز
کرنل ڈاکٹر التوناجی نے ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جانچ پڑتال کریں — فائل فوٹو: بشکریہ گلف نیوز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست شارجہ میں پولیس کے آپریشن سینٹر نے ایک ڈرائیور کی درخواست پر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کے دوران گاڑی کا کروز کنٹرول سسٹم ناکارہ ہونے پر فوری طور پر کارروائی کی، پولیس ٹیم کی مداخلت نے ڈرائیور کی حفاظت کو یقینی بنایا اور کسی بھی ممکنہ حادثے کو روک دیا۔

گلف نیوز کے مطابق شارجہ پولیس کے آپریشن سینٹر کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل ڈاکٹر حمدان التوناجی نے بتایا کہ مرکز کو ایک ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ الدہید کی طرف جانے والی سڑک پر ایک گاڑی کا کروز کنٹرول ’ناکارہ‘ ہوگیا ہے، ایمرجنسی کال موصول ہونے کے بعد آپریشن سینٹر نے گاڑی کو محفوظ بنانے اور اسے محفوظ طریقے سے لے جانے کے لیے گشت پر مامور اہلکاروں سے رابطہ کیا۔

اس دوران آپریشن سینٹر کے عملے نے ڈرائیور کو پرسکون رکھنے کے لیے کام کیا اور خراب کروز کنٹرول کو ہٹانے کے بارے میں واضح ہدایات فراہم کیں، پولیس کی جانب سے فراہم کردہ رہنمائی کی بدولت ڈرائیور گاڑی کو بحفاظت روکنے اور بغیر کسی چوٹ کے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا، ڈرائیور کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے گشت پر مامور افسران بھی ان تک پہنچے۔

کرنل ڈاکٹر التوناجی نے ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ اپنی گاڑیوں کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جانچ پڑتال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام گاڑیوں کے نظام مناسب ورکنگ آرڈر میں ہیں، انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کو یہ بھی یاد دلایا کہ سڑک پر تکنیکی خرابی یا کسی اور ہنگامی صورتحال کی صورت میں ایمرجنسی نمبر 999 پر فوری طور پر آپریشن سینٹر سے رابطہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ڈرائیور خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور سڑک استعمال کرنے والے تمام افراد کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025