• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm

اسلام آباد: منشیات کے مقدمے میں گرفتار خاتون اپنی بچی پولیس کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئی

شائع January 30, 2025
اس سے قبل آذربائیجان کی خاتون بھی اسلام آباد پولیس کی حراست سے فرار ہوچکی ہے
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
اس سے قبل آذربائیجان کی خاتون بھی اسلام آباد پولیس کی حراست سے فرار ہوچکی ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد سے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار خاتون ملزمہ فرار ہوگئی، ملزمہ سونیا 2 سالہ بچی کے ہمراہ نائن سی کے مقدمے میں تھانہ ویمن پولیس کی حراست میں تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق ملزمہ کو ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد یاسر چوہدری کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے سماعت کے بعد ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا، جس کے بعد ملزمہ نے واش روم جانے کے لیے بچی پولیس اہلکار کے حوالے کی۔

واش روم جانے کے بعد خاتون ملزمہ پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگئی، 2 سالہ بچی پولیس کے پاس ہے، جب کہ فرار ہونے والی ملزمہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون اسلام آباد پولیس کی حراست سے فرار ہوگئی تھی۔

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ فرار ہونے والی ملزمہ کو اس کی ہم وطن خاتون کے ساتھ مکان نمبر جی 9/3 پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران خواتین پاسپورٹ اور ویزا سمیت دیگر ضروری سفری دستاویزات پیش نہیں کرسکی تھی، جب کہ پولیس ان کی پاکستان آمد کے حوالے پیش کی جانے والی تفصیلات سے مطمئن نہیں تھی۔

دونوں خواتین کو کراچی کمپنی پولیس اسٹیشن منتقل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بعد ازاں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے ان کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں قائم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا تھا، جہاں جج نے ان کا جوڈیشل ریمانڈ دیا تھا۔

عدالت سے جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد پولیس افسر خواتین کے ساتھ دکان پر ضروری دستاویزات کی فوٹو کاپی کروانے میں مصروف تھا کہ موقع پا کر غیر ملکی خاتون فرار ہوگئی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025