سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ، بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلسہ جاری ہے، آج فی تولہ قیمت ایک ہزار 600 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے تک جاپہنچی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کا حامل خالص سونا ایک ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ ایک ہزار 372 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے دام 2 لاکھ 28 ہزار 152 روپے ریکارڈ کیے گئے۔
ادھر، چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتیں بھی بالترتیب 59 روپے اور 50 روپے اضافے سے 3 ہزار 450 روپے اور 2 ہزار 957 روپے تک جا پہنچیں۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 78 ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے فی تولہ بڑھ کر 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
اس سے قبل (28 جنوری) 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 700 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔